ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :بیسٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام نوائطی مشاعرے کا انعقاد

بھٹکل :بیسٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام نوائطی مشاعرے کا انعقاد

Thu, 15 Dec 2016 19:38:48    S.O. News Service

بھٹکل:15/ڈسمبر  (ایس او نیوز) ہماری ثقافت، ہماری تہذیب ہمارا اہم ورثہ ہے، ہمارے اسلاف جہاں بھی گئے ہمارے کلچر کے ساتھ دینی روایات کو مقدم رکھا۔ اس طرح کے مشاعرے اور اجلاس ہماری تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں آئندہ ایسے کئی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اور ہمیشہ اس طرح کے ثقافتی پروگرامو ں کی بھرپور تعاون کئے جانے کا مولانا علی میاں اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں بیسٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام بروز بد ھ کی رات 10بجے بیسٹ اکیڈمی ہال میں  منعقدہ کامیاب نوائطی مشاعرے میں صدارتی خطاب کررہے تھے۔ مشاعرے میں بھٹکل کے تقریباً تمام شعراء نے اپنے بہترین اور خوبصورت کلام  پیش کرتے ہوئے سامعین کو محظوظ کیا۔ جان عبدالرحمن محتشم اور بیسٹ اکیڈمی کے جاوید حسین آرمار بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ مشاعرے میں اقبال سعیدی ، سید اشرف برماور، محمد علیم شاہین، حنیف شاہ شبنم، زبیر جوکاکو، سیف الدین اکرمی ، خواجہ عثمان جبالی ، صادق نوید، عبداللہ رفیق، مصطفیٰ تابش، صادق اسرمٹا، محمد علی کولا، نوفل دامودی ، محمد الیاس آفاق وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا تو بافقی سید عفان نے بہترین انداز میں مشاعرے کی نظامت کی۔ بیسٹ اکیڈمی کی طرف سے شعراء کی خدمت میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ رات 1بجے مشاعرہ اختتام کو پہنچا۔


Share: